خبرنامہ

قومی سکیورٹی فنڈ کا قیام: معاملہ فنانس کمیشن کو بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں قومی سیکیورٹی فنڈ کے قیام کے ایجنڈا ایٹم کا جائزہ لیا گیا،قومی سکیورٹی فنڈ کے قیام کا معاملہ قومی فنانس کمیشن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔جمعہ کو وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں قومی سیکیورٹی فنڈ کے قیام کا جائز ہ لیا گیا۔اجلاس میں قومی سیکیورٹی فنڈ کے قیام کا معاملہ قومی فنانس کمیشن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔