شیخوپورہ (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سی پی پیک گیم چینجر ہے اس قومی منصوبے کے تحت توانائی کے 25منصوبوں پر 35ارب ڈالرکی لاگت آئے گی جن پر تیزی سے کام جاری ہے آئندہ چند سالوں میں ملک میں توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے 40سے 50ہزار میگا واٹ پیداوار ہو گی جس سے پاکستان بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ نیشنل گرڈ سٹیشن میں 7ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے بھکھی ، ساہیوال اور دیگر پاورپلانٹ رواں سال مکمل ہو جا ئینگے جس سے لو ڈ شیڈ نگ رواں سال کے آخر میں مکمل طور پر ختم ہو جا ئے گی ما ضی کی حکومتوں نے توانا ئی کے بحران کو حل کرنے کے لئے کو ئی کو شش نہیں کی جبکہ اس کے برعکس مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب سمیت ملک بھر میں توانا ئی بحران اور لو د شیدنگ کے خاتمے کے لئے میگا پراجیکٹ شروع کئے وزیر اعظم نواز شریف نے 2013ء میں اپنی الیکشن مہم کے دوران قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ہم لو ڈ شیڈنگ ، دہشت گردی ،بے روزگاری کا خاتمہ کر کے ملک کو ترقیافتہ اور خوشحال بنا ئیں گے۔وہ ہفتہ کو شرقپور شریف میں 132کے وی گرڈ سٹیشن میں لگا ئے جانیوالے میاں شیر محمد فیڈر کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔چیف آفیسر لیسکو سید واجد علی کا ظمی ، ایکسیئن شاہدرہ ، چیئر مین بلدیہ شرقپور شریف میا ں عمران اشرف یعقومیہ ، یو سی چیئر مین زبیر گھگ، ملک نوید محمود چو ہان ، ممبر پنجاب کو نسل مسلم لیگ (ن) حکیم سلیم اللہ اور میڈ یا کو آرڈینٹر ضلع کونسل شیخوپورہ ندیم گورایہ نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ آج الحمد اللہ وزیر اعظم نواز شریف قوم سے کئے ہو ئے ایک ایک وعدے کو پورا کررہے ہیں لو ڈ شیڈ نگ 2017ء کے آخر میں ختم ہو جا ئے گی دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں آپریشن ردالفساد ان پر کاری وار ہے ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے ملکی معیشت حکومت کی کا میاب اقتصادی پالیسیوں کی بدولت دن بدن مستحکم ہورہی ہے ملک کے کو نے کونے میں سڑکوں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ موٹرویز بن رہے ہیں سی پیک منصوبے تیزی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچنے والے ہیں آنیوالے سالوں میں پاکستان دنیا کی ابھرتی ہو ئی 16 بڑی معیشتوں میں سرفہرست ہو گا اس موقع پر وفاقی وزیر کو لیسکو حکام نے منصوبہ بارے بریفنگ دی اور بتا یا کہ منصوبہ پر ایک کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور یہ منصوبہ دس ماہ میں مکمل ہوا ہے اور شرقپور شہر کے لو گو ں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ہو گی جس پر وفاقی وزیر نے انہیں شاباش دی ۔
خبرنامہ
قومی منصوبے کے تحت توانائی کے 25منصوبوں پر 35ارب ڈالرکی لاگت آئے گی
