خبرنامہ

قوم روشن پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قوم روشن پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہے ،بجلی کی پیداوار ترسیل اور تقسیم کے منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے،گزشتہ روز ایکنک نے بجلی کی تقسیم کے دو منصوبوں کی منظوری دی ہے ،ایکنک نے بجلی کی ترسیل کے تین منصوبے بھی منظور کئے ہیں۔ اپنے ٹوئٹرپیغام میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکنک نے 30 ارب سے زائد کی لاگت سے لیسکومیں ایڈوانس آٹو مییٹک میڑنگ سسٹم کی منظوری دی ہے۔آئیسکو میں بھی آٹو میٹک میڑنگ سسٹم کے لئے 16 ارب نوے کروڑ روپے کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہمیرپور خاص میں 220 کے وی کے گرڈسٹیشن کے لئے 3 ارب 85 کروڑ روپے مں ظورکئے ہیں۔مٹیاری اور لاہور میں 500 کے وی ترسیلی لائن کی تعمیر کے لئے 4 ارب 80 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ۔انہوں نے کہا کہڈی آئی خان سے ژوب تک 220 کے وی کی ٹرانسمشن لائن کی تعمیر کے لئے 6ا رب 87 کروڑ منظور کئے گئے ۔