اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ لال حویلی والا سلیمانی ٹوپی اتارے اور سامنے آئے‘ اسلام آباد کو بند کرنے والے اور بڑھکیں مارنے والے اب چھپتے پھر رہے ہیں‘ اﷲ تعالیٰ پاکستان اور پاکستانی عوام کو عمران خان کے شر اور فتنے سے محفوظ رکھے‘ نماز جمعہ میں عوام دعا کریں کہ عمران کے فتنے سے ملک محفوظ ر ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد پر حملہ ریاست پاکستان پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لال حویلی والاسلیمانی ٹوپی اتارے اور سامنے آئے۔ اسلام آباد کو بند کرنے والے اور دھمکیاں دینے والے اب چھپتے پھر رہے ہیں۔ عوام جمعہ میں عمران کے فتنے سے محفوظ رہنے کی دعا کریں۔ اﷲ تعالیٰ پاکستان کو عمران خان اور اس کے ٹولے کے شر اور فتنے سے محفوظ رکھے آصف کرمانی نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری اور فرض پورا کرے گی۔
خبرنامہ
لال حویلی والا سلیمانی ٹوپی اتارے اور سامنے آئے، ڈاکٹر آصف کرمانی
