اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ پرقوم سے 4سال تک جھوٹ بولا گیا، شہروں میں 8،8گھنٹے اور دیہات میں12،12گھنٹے بجلی بند رہتی ہے،وفاقی حکومت کی گردشی قرضوں پر کوئی توجہ نہیں ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ (ن )لیگ حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔ پیر کو وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ وزراء ایک دوسرے کے جھوٹ کا رکارڈ توڑ رہے ہیں، لوڈشیڈنگ پرقوم سے 4سال تک جھوٹ بولا گیا،، شہروں میں 8,8گھنٹے اور دیہات میں12,12گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا کہ سندھ میں اوور بلنگ حد سے زیادہ ہے، خواجہ آصف جھوٹ بول رہے ہیں، ن لیگ سندھ کے لوگوں کو تو ووٹ نہ دینے کی سزا دے رہی ہے، ہر بار وزیر آتا ہے اور لوڈشیڈنگ خاتمے کا جھوٹا اعلان کرکے چلا جاتاہے،حکومت کی گردشی قرضوں پر کوئی توجہ نہیں ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ن لیگ حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔(ار)
خبرنامہ
لوڈشیڈنگ پرقوم سے 4سال تک جھوٹ بولا گیا