لاہور: (ملت+اے پی پی) ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں سعد رفیق نے گوجرہ میں شالیمار ایکسپریس کے کار سے تصادم پر پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ جلد بازی کے باعث پھاٹک پر حادثات ہوتے ہیں، آج کے حادثے میں کار سواروں نے سگنل کی طرف دھیان نہیں دیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دن رات میں اور میرے ملازمین ریلوے کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں مگر لیول کراسنگز پر اخراجات کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کی ہے، ساری ذمہ داری ہم پر نہ ڈالیں۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ایک سال میں مزید 100 لیول کراسنگز کا کام مکمل ہو جائے گا، اگر ہم نے بغیر گارڈز پھاٹک کی نشاندہی نہ کی ہو تو ہم ذمہ دار ہیں۔