خبرنامہ

مائنس نوازشریف فارمولا نہیں چلنے دیں گے، عابد شیرعلی

فیصل آباد(ملت آن لائن) وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان تو کیا ان کے بڑے بھی وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں لے سکتے ہم پاکستان میں مائنس نوازشریف فارمولا نہیں چلنے دیں گے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹے اور مکار آدمی ہیں وہ آصف علی زرداری کے خلاف نہیں بولیں گے کیوں کہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ملک کی خدمت کرنے والے نواز شریف کے خلاف محاذ بنا لیا گیا، عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ زرداری کے خلاف جے آئی ٹی بننی چاہیے ساری توجہ جےآئی ٹی کی طرف ہوگئی ہے اور زرداری کی 90 فیصد کرپشن پیچھےچھپ گئی ذو الفقار مرزا نے سر پر قرآن رکھ کر زرداری کے خلاف شہادتیں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پرویز مشرف سے رابطہ کریں جس نے شریف فیملی کا احتساب کیا، وہ کیا ثابت کرنا چاہتے تھے کہ تذلیل کی جا رہی ہے، آف شور کمپنیوں میں شہید بینظیر کا نام بھی تھا کسی نے بلاول اور ان کے والد آصف زرداری سے نہیں پوچھا۔