اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ ای پی اے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے ماحول کو صحت افزاء قرار دیا ہے۔ ای پی اے کے مطابق اسلام آباد کی فضا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر آلودگی کے ذرات کی تعداد متعین حدود کے اندر ہے۔ اس حوالے سے ڈیٹا سیکٹر ایچ ایٹ ٹو میں واقع ای پی اے کے ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن سے حاصل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کا سبب بننے والے ذرات کی مقدار اور جسامت ماحولیات سے متعلق قومی معیارات میں متعین حدود کے اندر ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبرنامہ
ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ ای پی اے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماحول کو صحت افزاء قرار دیا ہے
