خبرنامہ

ماضی میں لوڈشیڈنگ تھی،موجودہ حکومت نے اس پر قابو پایا ہے،عابد شیر

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ماضی میں ملک میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ تھی،موجودہ حکومت نے اس پر قابو پایا ہے، لوڈشیڈنگ کا موجودہ بحران جلد ختم ہوجائے گا،موجودہ حکومت بجلی کے سستے منصوبے مکمل کر رہی ہے اور منصوبہ میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے اس میں کوئی کرپشن کی شکایات سامنے نہیں آئی،حکومت ڈیزل اور فرنس آئل کے منصوبوں کو گیس پر منتقل کر رہی ہے،بجلی کے منصوبوں کا آڈت کرانے کیلئے تیار ہیں۔جمعرات کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا،توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹر محسن عزیز نے ایوان میں پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ نئے منصوبوں کیلئے بلند ٹیرف سے ملک میں صنعتی تعمیر اور ملکی برآمدات پر منفی اثر پڑے گا،بجلی کا ٹیرف خطے کے ممالک سے زیادہ ہے۔