اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے احستاب کا عمل شروع کیا ہے اس عمل میں سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے، پاکستان غریب ملک نہیں، ماضی کی حکومتوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج یہاں کھڑا ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کو اپنے احتساب کو بہتر بنانا چاہیے۔ اب تک لوگوں کی اکثریت نیب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ قومی احتساب بیورو نے جو احستاب کا عمل شروع کیا ہے اس میں بلاتفریق سب کااحتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف ایک جنرل سرجری ہو اور یہ سب کرپٹ لوگوں کے خلاف ہو ۔ ایک دو لوگوں کے احتساب سے نیب کی ساکھ پر مزید سوال اٹھیں گے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان غریب ملک نہیں، ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے آج یہاں کھڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرے۔ ہر مسئلہ کا حل یہ نہیں کہ عوام پر بوجھ ڈال دیا جائے۔ دیگر اخراجات کو کم کیا جائے تاکہ مہنگائی میں غریب متاثر نہ ہوں۔
خبرنامہ
ماضی کی حکومتوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان آج یہاں کھڑا ہے، بلاتفریق سب کا احتساب ہونا چاہیے، ایک دو لوگوں کے احتساب سے نیب کی ساکھ پر مزید سوال اٹھیں گے، سینیٹر سراج الحق
