اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مخالفین الیکشن کمیشن میں بھی ثبوت فراہم نہیں کرسکے،ہماری وکٹیں اڑانے والوں کی باتیں خواب و خیال ہی رہیں گی۔جمعرات کو وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی میرے حق میں فیصلہ دیا تھا،مخالفین الیکشن کمیشن میں بھی ثبوت فراہم نہیں کرسکے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کا کا رکن ہوں اور ان کی قیادت میں بیٹنگ کرتے رہیں گے،ہماری وکٹیں اڑانے والوں کی باتیں خواب و خیال ہی رہیں گی۔دعائیں کرنے پر سیالکوٹ کے عوام کا شکرگزار ہوں،عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتا ہوں،نادرا سے غیر تصدیق شدہ ووٹوں کی تعداد سینکڑوں میں تھی۔
خبرنامہ
مخالفین الیکشن کمیشن میں بھی ثبوت فراہم نہیں کرسکے: خواجہ آصف
