اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین ایسے ہی کھڑے رہ جائیں گے ہم جانے والے نہیں ، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدالت کی کارروائی پر تبصرہ کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ، خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں عدالت عظمیٰ کے اندر سوالات اور ریمارکس پر سیاست دانوں کی مہم روکی جائے ۔ دھیما لہجہ ، الفاظ کے چناؤ میں احتیاط ، آج لیگی رہنما محتاط نظر آئے ۔ خواجہ آصف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا عدالت کی کارروائی پر تبصرہ کرنا غیر آئینی غیر قانونی ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا سپریم کورٹ سے استدعا کرتے ہیں عدالت عظمیٰ کے اندر سوالات اور ریمارکس پر سیاست دانوں کی مہم روکی جائے ۔ خواجہ سعد رفیق نے صلح کا جھنڈا لہراتے ہوئے کہا کل سے مخالفین بات نہیں کریں گے تو ہم بھی نہیں کریں گے ۔ ایک دوسرے کی کردار کشی کو روکا جانا چاہیئے ۔
خبرنامہ
مخالفین ایسے ہی کھڑے رہ جائیں گے ہم جانے والے نہیں؛ آصف
