صوابی (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مخالفین پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں ‘ پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف اور صرف ملکی ترقی روکنا ہے ‘ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ‘ ملکی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ‘ خیبر پختونخوا کے لوگ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ منگل کو صوابی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ 10 فروری کو صوابی میں مسلم لیگ (ن)کا عظیم الشان جلسہ ہو گا۔ خیبر پختونخوا کے لوگ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔ مخالفین پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف اور صرف ملکی ترقی کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بتائے کہ خیبر پختونخوا میں کیا قابل ذکر کام کیا؟۔ عمران خان بتائیں کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کا عمل کیوں روکا؟ ۔ دوسروں کی بات کرنے والے اپنے صوبے میں کیا کر رہے ہیں۔ عوام بخوبی جانتے ہیں ۔ امیر مقام نے کہا کہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ملکی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
خبرنامہ
مخالفین پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں: امیر مقام
