اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 63 ارب 55 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کے دوران 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے ایک ارب 22 کروڑ 88 لاکھ، ایرا کیلئے 11 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 7 ارب 43 کروڑ، اے جے کے بلاک کیلئے 5 ارب 35 کروڑ، این ٹی ڈی سی/پیپکو کیلئے 6 کروڑ، این ایچ اے کیلئے 12 ارب 8 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کیلئے 6ارب44 کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کیلئے 36 لاکھ، سپارکو کیلئے 24 کروڑ 67 لاکھ، شماریات ڈویژن کیلئے 2 کروڑ 64 لاکھ، ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے لئے 5 ارب 38 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 17 کروڑ 24 لاکھ، ریو نیو ڈویژن کیلئے 22 کروڑ 49 لاکھ، ریلویز ڈویژن کیلئے 4 ارب 17 کروڑ، پلاننگ کمیشن کیلئے 97 کروڑ 76 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کیلئے 93 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کیلئے 6 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 4 ارب 72 کروڑ، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 59 کروڑ 38لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 22کروڑ 62 لاکھ، نارکوٹکس ڈویژن کیلئے ایک کروڑ 94 لاکھ، میری ٹائم افیئر کیلئے 41 کروڑ 55 لاکھ، لاء جسٹس ڈویژن کیلئے 12 کروڑ، داخلہ ڈویژن کیلئے 2 ارب 62 کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 27کروڑ 83 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن کیلئے 8کروڑ 51 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کیلئے 13کروڑ 68 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 2 کروڑ 3 لاکھ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 76 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 4ارب 60 کروڑ، فنانس ڈویژن کیلئے 60کروڑ 68 لاکھ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 2کروڑ 87 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے 54 کروڑ 60 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کیلئے 8 کروڑ 38 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کیلئے 2 ارب 78 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 15کروڑ 33 لاکھ، کیڈ ڈویژن کیلئے 32کروڑ 12 لاکھ، کابینہ ڈویژن کیلئے20 کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 20کروڑ 54 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔
خبرنامہ
مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 63 ارب 55 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری
