مذہبی جماعت کا احتجاج، عوام کو تکلیف دینا خلاف سنت ہے: احسن اقبال
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کا جاری احتجاج بلا جواز ہے اور عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنا دین اور سنت کی خلاف ورزی ہے، ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا جذبہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے فساد سے بچنے کے لیے وزیر قانون کی قربانی دی، حکومت نےختم نبوت کی حرمت کو قیامت تک کے لیے حل کردیا، دھرنے پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کی وجہ سے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا جاتا ہے، مذہبی جماعت سے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کیا جا چکا ہے اور راجا ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش بھی کی جا چکی، پاکستان اسلام سے محبت رکھنے والے اعتدال پسندعوام کاملک ہے۔
پنجاب: تحریک لبیک کا احتجاج جاری، معمولاتِ زندگی متاثر، ٹریفک نظام درھم برہم
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دشمن ہمیں عالمی سطح پر مذہبی جنونی ریاست بنا کر پیش کرتے ہیں، ہم پاکستان کا امیج بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن دھرنے ان کوششوں پر پانی پھیر دیتے ہیں، خادم رضوی سے اپیل ہے پاکستان پر رحم کریں۔
فیض آباد دھرنا کیس، خادم رضوی و دیگر ملزمان اشتہاری قرار
خیال رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعتوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے جس کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔