اسلام آ باد (ملت + آئی این پی) وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے کہاہے کہ مردم شماری کیلئے تیاریاں مکمل ہیں،حساس علاقوں میں سیکیورٹی حصار بنایا جائے گا، فاٹا ٹی ڈی پیز کیلئے جلد پالیسی کا اعلان کر دیں گے،فاٹا ایجنسیوں میں مردم شماری کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے،مردم شماری کیلئے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، گزشتہ ایک ماہ میں مہنگائی میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے ،مہنگائی میں اضافے کی مجموعی شرح بڑھ کر 4.22 فیصد ہوگئی، گزشتہ ایک ماہ میں چکن, ٹماٹر, کینو, صابن, پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک سال میں ادویات 21.32 فیصد مہنگی ہوئیں، دال ماش, مسور کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی،ایک سال میں سفید چنے, تعلیم, پیٹرولیم مصنوعات اوف ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ ہوا،ایک ماہ میں دال چنا, کالا چنا , بیسن, انڈوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ جمعرات کو وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ میں مہنگائی میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مہنگائی میں اضافے کی مجموعی شرح بڑھ کر 4.22 فیصد ہوگئی۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث گزشتہ سال مہنگائی کی شرح کم رہی، اس سال عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شرح بڑھ سکتی ہے۔ فروری میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا، فروری میں ٹماٹر کی قیمت میں 29 فیصد اضافہ ہوا، مالٹے کی قیمت 9.70 فیصد، صابن 8.14 فیصدمہنگا ہوا، مرغی کی قیمت میں 7.90 فیصد اضافہ ہوا، 8 ماہ میں دال چنا کی قیمت 43 فیصد بڑھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مردم شماری کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔حساس علاقوں میں سیکیورٹی حصار بنایا جائے گا۔ فاٹا ٹی ڈی پیز کیلئے جلد پالیسی کا اعلان کر دیں گے۔فاٹا ایجنسیوں میں مردم شماری کیلیے مشاورت کا عمل جاری ہے، ان علاقوں کیلیے نادرا اورفاٹا سیکرٹریٹ سے ڈیٹالیکرپالیسی بنائیں گے ۔مردم شماری کیلئے اب تک 7.4 ارب روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔ مردم شماری کیلئے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔باقی فوجی جوان سیکیورٹی کیلئے ہونگے۔ مردم شماری کے لئے 42 ہزار فوجی شمار کنندگان کے ساتھ ڈیوٹی دیں گے۔ مردم شماری کے سوالات سویلین اہلکار کرے گا۔ فوجی اہلکار اپنے ریکارڈ کے لئے معلومات نوٹ کر ے گا۔ چاہے کوئی قانونی ہے یا غیر قانونی ہر کسی کی گنتی کی جائے گی۔ مردم شماری کے دوران افغان مہاجرین کو بھی گنا جائے گا۔مردم شماری کی تیاریاں تقریباً مکمل ہیں۔سیکرٹری شماریات ڈاکٹر شجاعت علی نے کہاکہ مردم شماری کے لیے عملہ کی تربیت کا عمل آخری مراحل میں ہے،فوج کی بھی اس حوالے سے تیاری مکمل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چیف شماریات آ صف با جوہ نے کہاکہ 3 ایجینسیوں میں اب بھی آپریشن چل رہا ہے وہاں مردم شماری کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے،ان علاقوں میں مردم شماری کے لیے نادرا اور فاٹا سیکرٹریٹ سے ڈیٹا لے کر پالیسی بنائیں گے۔سیکورٹی کے لیے ابھی فنڈز جاری نہیں ہوئے ہیں۔پی ایس ایل فائنل کی وجہ سے مردم شماری میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔ مردم شماری کے عملے کی پی ایس ایل میں ڈیوٹی نہیں ہے۔پی ایس ایل کیلئے تھوڑی سی فوج چاہیے۔ فوجی اہلکاروں کی تربیت بھی ہو چکی ہے۔ یہ تمام سرکاری ملازم ہیں۔ پی ایس ایل مردم شماری سے پہلے ہی ختم ہو جائے گی۔دنیا میں کسی جگہ بھی مردم شماری کیلئے فوج نہیں آتی۔ پاکستان کے مخصوص حالات کی وجہ سے فوج جی خدمات لی جاتی ہیں۔( و خ )
خبرنامہ
مردم شماری کیلئے تیاریاں مکمل ہیں: آصف باجوہ
