خبرنامہ

مریم اورنگزیب قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب

مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب

اسلام آباد(ملت آن لائن) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کو بچوں160سے زیادتی کے خلاف قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا۔ خصوصی کمیٹی بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے موجودہ قوانین اور پراسیکیوشن کے طریقہ کارکا جائزہ لے گی، قوانین میں بہتری اور عملدرآمد کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز ،صوبائی حکومتوں اورسول سوسائٹی کے نمائندگان سے مشاورت ہوگی، قانون و انصاف ، انسانی حقوق اور تعلیم کی وزارتیں کمیٹی کو اپنی تجاویز پیش کریں گی، بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات کے تدارک کے لیے خطے کے دیگر ممالک کے تجربات، رائج قوانین سے رہنمائی لی جائے گی اور صوبوں160میں160لاگو قوانین کا جائزہ لیا جائے گا۔ بچوں سے زیادتی کے خلاف قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کے انتخاب کے لئے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔اجلاس کے دوران وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا نام رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم نے تجویز کیا اور زاہد حامد نے تائیدکی۔اجلاس کے دوران وزیر مملکت مریم اورنگزیب گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اس ضمن میں اپنی سفارشات 30دن کے اندر مرتب کرکے سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کردے گی۔انہوں نے کہا کہ زینب قتل کیس میں160عدالت کی جانب سے جلد فیصلہ سنایا جانا نہایت خوش آئند ہے، پنجاب حکومت نے مختصر عرصے میں160زینب کیس کے شواہد اکٹھے کیے جوقابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی جانب سے تجاویز کے بعد ضرورت کے تحت قوانین میں160ترامیم کی تجویز دی جائے گی تا کہ مستقبل میں160کوئی بھی ہمارے بچوں160کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔160بچوں160پر تشدد سے متعلق آگہی ،مناسب تربیت اور روک تھام کے طریقوں160کے بارے میں160معلومات تعلیمی نصاب میں160شامل کرنا بھی زیر غور ہے۔معاشرے سے ایسے واقعات کے خاتمے میں160قومی شعور کی بیداری کے لیے میڈیا اپنا موثر کردار ادا کرے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وطن عزیز کے بچوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کی بھاری ذمہ داری ایک ماں کے جذبے سے نبھانے کی پوری کوشش کروں160گی۔انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے بچوں160کے تحفظ کے حوالے سے دو رس اقدامات اٹھانے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا بروقت فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی اراکین نے بچوں160سے زیادتی کے حوالے سے قوانین اور پراسیکیوشن کے نظا م میں160بہتری لانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔کمیٹی اراکین میں160وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری ، اراکین قومی اسمبلی زاہد حامد، شائستہ پرویز، شاہدہ اختر علی، رومینہ خورشید عالم، عذرا فضل پیچوہو ،انجینئر علی محمد خان ایڈووکیٹ، کشور زہرا اور صاحبزادہ طارق اللہ شامل ہیں۔