راولپنڈی: (ملت+آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاک فوج کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے نئے آرمی چیف کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ منگل کو یہاں پاک فوج کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ (ن غ)
خبرنامہ
مریم اورنگزیب نے نئے آرمی چیف کو مبارکباد دی
