اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دیں،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان میں پی ایس ایل کے فائنل نے دہشتگردوں کو مات دی ہے،پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد نے ثابت کیا کہ پاکستانی بے خوف اور نڈر قوم ہے،عمران خان کرکٹ سٹار ہیں انہیں پی ایس ایل فائنل دیکھنے آنا چاہیے تھا،اس میچ کیلئے عمران خان کو ایسی ہی کمنٹری کرنی چاہیے تھی جیسی آئی پی ایل کیلئے انڈیا میں کی۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتیت ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا نے کل پرامن اور خوف سے پاک پاکستان کے پیغام کو عام کیا،امن کے پیغام پر پوری قوم میڈیا کو مبارکباد دیتی ہے،پی ایس ایل کے فائنل پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے،فائنل کے انعقاد سے پاکستان میں کرکٹ پھر سے لوٹ آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل قذافی سٹیڈیم میں جا کر محسوس ہوا کہ یہ نوازشریف کا پاکستان ہے،آج کا پاکستان دہشتگردی کے خوف سے پاک ہے،آج کا پاکستان اقتصادی طور پر ترقی یافتہ،لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے پاک ہے،آج کا پاکستان خوشحال ہے جس کا وزیراعظم نے 2013میں قوم سے وعدہ کیا تھا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے فائنل نے دہشتگردوں کو مات دی ہے،پنجاب حکومت اور تمام سیکیورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں،نوازشریف کے پاکستان میں اب کھیلوں کے میدان آباد ہوئے ہیں،پی ایس ایل کے کامیاب انعقادنے ثابت کیا کہ پاکستانی بے خوف اور نڈر قوم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ سٹار ہیں انہیں پی ایس ایل فائنل دیکھنے آنا چاہیے تھا،اس میچ کیلئے عمران خان کو ایسی ہی کمنٹری کرنی چاہیے تھی جیسی آئی پی ایل کیلئے انڈیا میں کی۔مریم اورنگزیب نے مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے پاکستانی پوسٹوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دیں،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
خبرنامہ
مریم اورنگزیب کی مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
