خبرنامہ

مریم نواز نے کارکنوں کو سخت زبان کے استعمال سے منع کردیا

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) دختر اول مریم نواز نے کارکنوں کو سخت زبان کے استعمال سے منع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سخت رویہ نواز شریف کا وتیرہ نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں دختر اول مریم نواز نے کارکنوں کو سخت زبان کے استعمال سے منع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سخت رویہ نواز شریف کا وتیرہ نہیں، تاہم مسلم لیگ (ن)کے تمام کارکن مخالفین کیلئے سخت زبان کے استعمال سے گریز کریں۔