خبرنامہ

مری کے حسن کا جادو اور برف باری، وزیر اعظم بھی پہنچ گئے

مری: (ملت+اے پی پی) آسمان سے گرتے برف کے گالوں نے سحر طاری کر دیا۔ مری میں برفباری کے دلفریب مناظر نے ہر کسی کو دیوانہ بنا لیا۔ وزیر اعظم نواز شریف بھی موسم سے لطف اندوز ہونے ملکہ کوہسار پہنچ گئے۔ روئی جیسے نرم و ملائم برف کے گالے دیکھ کر سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ مال روڈ پر برفباری کا مزہ اٹھانے والوں کا رش لگ گیا۔ سیاحوں نے تفریح کو یادگار بنانے کیلئے خوب سیلفیاں بنائیں۔ کیا بچے، کیا بڑے، سبھی فطرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ ملکہ کوہسار میں درختوں نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔