خبرنامہ

مسئلہ کشمیر پر جماعۃ الدعوۃ کا موقف پاکستان کے موقف سے مطابقت نہیں رکھتا: رانا ثنا

لاہور (ملت + آئی این پی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ جماعت الدعوۃ کی قیادت کے خلاف ایکشن وفاقی وزارت داخلہ کے حکم پر لیا ہے ‘پاکستان کشمیر یوں کی اخلاقی مدد کر نا چاہتا ہے مگر مسئلہ کشمیر پر جماعۃ الدعوۃ کا موقف پاکستان کے موقف سے مطابقت نہیں رکھتا، فورتھ شیڈول کے تحت مزید گرفتاریاں اور نظر بندیاں ہو سکتی ہیں ۔سوموار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ خان نے کہا کہ کسی کو اپنی زمین پر انتہا پسندی کی اجازت نہیں دے سکتے مسئلہ کشمیر پر جماعۃ الدعوۃ کا موقف پاکستان کے موقف سے مطابقت نہیں رکھتاواچ لسٹ پر رکھنے کا مقصد سرگرم عہدیدارن پر نظر رکھنا ہے ہم چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے فورتھ شیڈول کے تحت مزید گرفتاریاں اور نظر بندیاں ہو سکتی ہیں اور پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملددرآمد کیا جا رہا ہے ۔