مسلمان ثابت کرنے کے لئے کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں؛ احسن اقبال
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہر مسلمان ناموس رسول کا معترف ہے۔ ہم سب اپنی ہزار زندگیاں بھی ان پر قربان کرنے کے لئے تیار ہیں،ہمیں خود کو مسلمان ثابت کرنے کے لئے کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ تحریک لبیک اور اس کے مقاصد ایک ہیں ۔ مذہبی جماعت کے فیض آباد پر دھرنے کے پیچھے تحریک انصاف ہے اور وہ دھرنے کے شرکاء اور قیادت کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کرری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ہر فرد کو عدالت کے احکامات کا احترام کرنا ہوگا۔ انحراف کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
خبرنامہ
مسلمان ثابت کرنے کے لئے کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں؛ احسن اقبال
