مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بناء پر ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی‘ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی
ایبٹ آباد (ملت آن لائن) ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں اپنی کارکردگی کی بناء پر کامیابی حاصل کرے گی، صوبہ کو پانچ سالوں میں ناچ گانے والوں نے صرف زبانی دعوؤں پر چلایا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام ان یک 5 سالوں کی کارکردگی جانچ چکے ہیں۔ جمعہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں صوبہ کے اندر بھی مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی، قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے ملک کو ایک مضبوط اور فعال ٹریک پر ڈال کر دنیا میں ایک مقام دلوایا۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کو وہ چیزیں فراہم کر دی ہیں جس سے ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے، موٹروے کی صورت میں جو انقلاب ہزارہ کے اندر آ رہا ہے اس سے آئندہ وقتوں میں ہزارہ کے اندر ایک بڑا صنعتی انقلاب آ رہا ہے، ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا 12 فروری کو ہونے والا ہفتہ وار پبلک ڈے منسوخ کر دیا گیا، ترجمان
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا 12 فروری پیرکو ہونے والا ہفتہ وار پبلک ڈے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو ترجمان ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی پیر کو ایبٹ آباد میں موجود نہیں ہوں گے لہذا 12 فروری کو منعقد ہونے والا پبلک ڈے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
خبرنامہ
مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، ڈپٹی سپیکر
