اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سپیکر اسد قیصر کو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قائد حزب اختلاف کی موجودگی یقینی بنانے کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے باضابطہ درخواست دے دی گئی ہے۔ بدھ کو سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق اور دیگر ارکان کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر 29 اکتوبر کو شروع ہونے اجلاس میں قائد حزب اختلاف کی شرکت یقینی بنانے کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔ قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی قمر سہیل لودھی کے پاس درخواست مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب اور دیگر اراکن نے جمع کروائی۔
خبرنامہ
مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قائد حزب اختلاف کی موجودگی کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے سپیکر کو باضابطہ درخواست دیدی
