مسلم لیگ (ن) کو ہر سطح پر بے پناہ پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، مہتاب خان
اسلام آباد(ملت آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و یو سی 41 اسلام آباد سے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بھی حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواران کی شاندار کامیابی درحقیقت نواز شریف کی سوچ، وژن اور نظریہ کی فتح ہے جس کو ہر سطح پر بے پناہ پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، مخالفین کے یکے کے بعد دیگرے تمام ترسازشیں ناکامی کا شکار ہو رہی ہیں ، آنے والا ہر نیا دن نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو عوام میں او رزیادہ مقبول کر رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں نواز شریف کی مقبولیت کا فیصلہ بھی عوام ہی کریں گے، نواز شریف آج بھی اتنے ہی مقبول ترین لیڈر ہیں جتنے کے وہ پہلے تھے ان کی مقبولیت میں ذرا برابر بھی فرق نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی، جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کا منفی رویہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کیلئے نقصان دہ ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی وہ جماعت ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن جماعت ہے۔ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی دوتہائی اکثریت سے کامیابی یقینی نظر آ رہی ہے، ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی اور عوامی جلسوں میں عوام کے جم غفیرسے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اس قوم کا ایک ایک فرد نواز شریف کی سوچ، وژن اور نظریے کا محافظ بن چکا ہے ۔