اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے پارٹی انتخابات (آج) منگل کو اسلام آباد میں ہونگے جس میں مرکزی کونسل پارٹی کی مرکزی قیادت کا انتخاب کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کی نگرانی کے فرائض چوہدری جعفر اقبال کی سربراہی میں قائم الیکشن کمیشن دے گا۔ مرکزی کونسل پارٹی صدر، سیکرٹری جنرل، نائب صدور، ایڈیشنل سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ مرکزی عہدیداروں کے انتخاب کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے اراکین کی تعداد 1950 ہے جو چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان پر مشتمل ہے۔ پولنگ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی۔ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 18 اکتوبر منگل کو صبح 9 سے 10 بجے تک ہو گی۔ 10 سے 11 بجے تک کاغذات واپس لئے جا سکیں گے۔ 11 سے 12 بجے تک پولنگ ہو گی۔
خبرنامہ
مسلم لیگ (ن) کے پارٹی انتخابات (آج) ہوں گے،پولنگ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی
