اسلام (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چئیر مین سی پیک کمیٹی سنیٹر مشاہد حسین سید میرے پرانے دوست ہیں ، سی پیک پر تمام تحفظات اور غلط فہمیاں دور کرنے میں ان کا بڑا کردار ہے ، سی پیک کو کامیاب بنانے میں انہوں نے بڑی محنت کی ہے ۔ جمعہ کو چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب کی رونامی تقریب وزیر اعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں خطاب کے دوران وزیر اعظم نے سنیٹر مشاہد حسین سید کی بہت تعریف کی اور کہا کہ مشاہد از مائی اولڈ فرینڈ ۔انہوں نے کہا سی پیک کو کامیاب بنانے میں مشاہد حسین کا بڑا کردار ہے ان کی وجہ سے سی پیک پر تمام تحفظات دور ہو گے ہیں۔ وزیر اعظم اور مشاہد حسین سٹیج پر ایک ساتھ بیٹھے ایک دوسرے کے کان میں باتیں کرتے اور خوش گپیاں لگاتے رہے اور مسکراتے رہے۔ تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے کارجہ امور طارق فاطمی ، چین کے وزیر اطلاعات چیانگ چئن گو، مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی تہمینہ قائد ایوان راجہ ظفر الحق، حاجی گل شیر آفریدی سمیت چینی و پاکستانیوں کی کثیر تعداد شریک تھی
خبرنامہ
مشاہد از مائی اولڈ فرینڈ: نواز شریف
