خبرنامہ

مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر کی ملاقات

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر ہربرٹ ریمنڈمیک ماسٹر نے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ افغانستان میں قیام امن اور سیکیورٹی سے متعلق اور بھی زیرغور آئے،مشیرخارجہ نے افغان مفاہمتی عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو مشیرخارجہ سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر ہربرٹ ریمنڈمیک ماسٹر نے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ افغانستان میں قیام امن اور سیکیورٹی سے متعلق اور بھی زیرغور آئے،مشیرخارجہ نے افغان مفاہمتی عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا جبکہ پاک افغان سرحد پر موثر سرحدی نظام کی اہمیت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ملاقات میں مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور پاکستان امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل بھی موجود تھے،ہربرٹ ریمنڈمیک ماسٹر افغانستان کے دورے کے بعد پاکستان کے دورے پر ہیں،نئی ٹرمپ انتظامیہ کے کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔