خبرنامہ

معاشی ترقی اور جمہوری استحکام کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے انسددا دہشت گردی ، معاشی ترقی اور جمہوری استحکام کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ، اٹلی پاکستان کا ایک اہم دوست اور تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کا انتہائی اہم شراکت دار ہے ۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں اٹلی کے تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔ مشیر خارجہ نے اٹلی کے نائب سیکرٹری خارجہبینی ڈیتو ڈیلا کو علاقائی امن اور استحکام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی جانب سیہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کے حوالے سے مضبوط عزم اور اقدامات سے آگاہ کیا۔بدھ کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے دفتر خارجہ میں اٹلی کے نائب سیکرٹری برائے امور خارجہ وبین الاقوامی تعاون بینی ڈیتو ڈیلا نے ملاقات کی۔ دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کا اظہار کیا اور تجارت اور سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا ۔ دونوں راہنماؤں نے علاقائی امن اور استحکام کیلئے پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زوردیا ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران پاکستان کے انسددا دہشت گردی ، معاشی ترقی اور جمہوری استحکام کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ اٹلی پاکستان کا ایک اہم دوست اور تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کا انتہائی اہم شراکت دار ہے ۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں اٹلی کے تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔ مشیر خارجہ نے اٹلی کے مشیر کو علاقائی امن اور استحکام کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے حوالے سے مضبوط عزم کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اتفاق رائے کیلئے متحد گروپ (یو ایف سی) کے رکن ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اصلاحات کے حوالے سے مل کر کام کریں گے تاکہ ادارے کو جمہوری اور احتساب کے قابل بنایا جا سکے ۔ اٹلی کے خارجہ سیکرٹری نے پاکستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے سلامتی کیلئے پاکستان کے مثبت خدمات کو تسلیم کای ۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ۔ (وخ+ن م)