خبرنامہ

معاون خصوصی امورخارجہ سے امریکی قائمقام نمائندہ خصوصی کی ملاقات

اسلام آباد (ملت آن لائن +‌آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امورخارجہ طارق فاطمی سے افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکہ کی قائمقام نمائندہ خصوصی لارل ملر نے ملاقات کی جس میں ددو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ منگل کووزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امورخارجہ طارق فاطمی سے پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر طارق فاطمی نے کہاکہ امریکی مشیرقومی سلامتی کا دورہ دو طرفہ تعلقات اور خطے کے امن و امان کیلئے مددگار ثابت ہو گا۔ سٹریٹجک مذاکرات سے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی کیلئے حکومت نے سیکیورٹی سے متعلق اہم اقدامات آٹھائے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کے لئے کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر معاون خصوصی طارق فاطمی نے افغانستان میں بگڑتی سیکیورٹی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن اور مفاہمت کیلئے تیار ہے۔