خبرنامہ

معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں؛ ایاز

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے پاراچنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ہفتہ کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاراچنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔سپیکرو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔۔۔۔(خ م)