خبرنامہ

معیارپر پورانہ اترنے کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکا: بزنجو

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) وزیر بندرگاہیں وجہازرانی میر حاصل بزنجو دور طالب علمی میں طلبہ یونین کے انتخابات کے معیارپر پورانہ اترنے کی وجہ سے ان میں خواہش کے باوجود حصہ نہ لے سکے تھے ۔یہ اعتراٖ ف انھوں نے جمعرات کو سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس طلبہ یونین کی بحالی کے لئے ہوا۔ میر حاصل بزنجونے کہا کہ طلبہ یونین کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلیٰ معیار مقرر تھا اور یہ معیار اور اہلیت اتنی سخت تھی کہ کوشش کے باوجود میں خود طلبہ یونین کے انتخابات میں حصہ نہ لے سکا کیونکہ اس کے لئے طلبہ کا تمام مضامین میں پاس ہونا لازمی تھے۔انہوں نے کہا تعلیمی اداروں میں منصوبہ بندی کے تحت ایک لڑائی شروع کروائی گئی اس کے بعد پابندی عائد کی گئی طلبہ یونین پر تشدد کا الزام درست نہیں ہے دور طالب علمی میں ہمارے پاس اپنے دور میں سگریٹ پینے کے پیسے نہیں ہوتے تھے تعلیمی اداروں میں اسلحہ اور منشیات کہاں سے آئی کون ان کو لے کر آیا ذمہ دار کون ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ یونین کے لئے ہر یونیورسٹی اور کالج کے پاس کوڈ آف کنڈکٹ موجود ہے ہمیں صرف اجازت دینا ہوگا۔طلبہ یونینز کا کام سیاسی قیادت دینے کے علاوہ روزانہ کے مسائل بھی حل کرنا ہے ۔جتنے طلبہ یونین کے صدور آئے وہ پڑھے لکھے تھے غنڈے نہیں تھے۔انہوں نے کہا سب کی یونین ہیں صرف طلبہ سے یہ حق ہم نے لے لیا۔