خبرنامہ

ملکی دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے‘ ملکی بحری حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے‘ حکومت پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ استعداد مزید بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ وہ بدھ کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے‘ ملکی بحری حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے‘ حکومت پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ استعداد مزید بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ (ن غ)