خبرنامہ

ملکی سماجی و معاشی ترقی کیلئے شاہراہوں کا جال بے حد ضروری ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (ملت +‌ آئی این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ملکی سماجی و معاشی ترقی کیلئے شاہراہوں کا جال بے حد ضروری ہے،شاہراہوں کے جال سے تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے ہوگا۔منگل کووزیراعظم نوازشریف کو ملک میں شاہراہوں کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے کہاکہ ملکی سماجی و معاشی ترقی کیلئے شاہراہوں کا جال بے حد ضروری ہے،شاہراہوں کے جال سے دراز کے علاقے آپس میں منسلک ہوں گے،شاہراہوں کے جال سے تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پشاور موڑ سے اسلام آباد ہوائی اڈے تک میٹرولنک فوری تعمیر کیا جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ ائیرپورٹ میٹروبس روٹ سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور وقت کی بچت ہوگی،نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کیلئے میٹرو بس جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونی چاہیے،منصوبے کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے،میٹروبس لنک منصوبے پر 18ارب روپے لاگت آئے گی،میٹروبس کے روٹ پر 14بس سٹاپ ہوں گے،وزیراعظم رواں سال 14اگست کو نئی میٹرو بس کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا بھی 14اگست کو ہی افتتاح کریں گے،وزیراعظم کو ملک میں شاہراہوں کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔