خبرنامہ

ملک بھر میں بجلی کی پیداوار 22 ہزار میگاواٹ ہوگئی، پاور ڈویژن

اسلام آباد: (ملت آن لائن) ملک بھر میں بجلی کی پیداوار 22 ہزار میگاواٹ ہوگئی ہے۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق منگل کو صبح ساڑھے 8 بجے تک بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ طلب 21 ہزار 40 میگاواٹ تھی اور سسٹم میں 960 میگاواٹ بجلی فاضل تھی۔