خبرنامہ

ملک سے دہشتگردی کا ہرقیمت پر مکمل خاتمہ کریں گے

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف نے پاراچنار بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا ہرقیمت پر مکمل خاتمہ کریں گے،دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے،ملکی سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاراچنار بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کا ہرقیمت پر مکمل خاتمہ کریں گے،دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے،ملکی سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔وزیراعظم نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی اور جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو مقامی انتظامیہ کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی.