خبرنامہ

ملک سے دہشتگردی کی سوچ کو ختم کرنا ہو گا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی سوچ کو ختم کرنا ہو گا،ہم نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے،دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا موقف عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا،عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص ابھر کا سامنے آ یا ہے،پاکستان ایسا ملک ہے جس نے دہشتگردی کیخلاف قانون سازی کی ہے،مرکزی اور صوبائی سطح پر تعلیمی نصاب کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے،چیلنجز کے باوجود ملکی تاریخ لازوال قربانیوں اور کارناموں سے بھری ہوئی ہے،مردان یونیورسٹی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر سطح پر کردار ادا کرنا ہو گا،اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کے ثمرات میں سے ہے۔بچوں کو اظہا ر رائے سے متعلق تربیت کی ضرورت ہے۔وہ منگل کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں میڈیا ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہپاکستان گزشتہ کئی برسوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مختلف فوجی آپریشنز کیے گیے،دہشت گردی کی سوچ کو ختم کرنا ہو گا،ہم نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایوں کیساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے،اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کے ثمرات میں سے ہے، عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص ابھر کا سامنے آ یا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مضبوط ثقافتی اقدار کا حامل ملک ہے،دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا موقف عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا،میڈیا ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،پاکستان کی 64فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،نوجوانوں کے کردار اور مستقبل پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے،نوجوانوں کو ملکی تشخص کے بارے میں شعور دیکر ہی آ گے بڑھ سکتے ہیں،بچوں کو اظہا ر رائے سے متعلق تربیت کی ضرورت ہے۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ پیمرا میڈیا پر تعمیری پروگراموں کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے،میڈیا ملکی تشخص اور اقدار کو بہتر طریقے سے پیش کر سکتا ہے،پاکستانی ثقافت کی بعض چیزوں کو بہتر انداز میں پیش نہیں کیا جا سکا،مردان یونیورسٹی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر سطح پر کردار ادا کرنا ہو گا ۔چین نے پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے سی پیک جیسا تاریخی منصوبہ شروع کیا، سی پیک سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔پاکستان ایسا ملک ہے جس نے دہشتگردی کیخلاف قانون سازی کی ہے،مرکزی اور صوبائی سطح پر تعلیمی نصاب کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے،چیلنجز کے باوجود ملکی تاریخ لازوال قربانیوں اور کارناموں سے بھری ہوئی ہے۔(رڈ)