اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے ‘ ان شعبوں میں وسیع پیمانے پرمشینری درآمد کی گئی ہے ‘ پاکستان 2018ء میں مجموعی قومی پیداوار کا 5.7 فیصد کا ہدف حاصل کر لے گا۔ وہ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر شیری رحمن کے جولائی مارچ 2016-17ء میں بڑھنے والے خسارے سے متعلق خبریں آ جانے کے توجہ دلاؤ نوٹس پرجو اب دے رہے تھے ۔ وزیر تجارت نے کہا کہ تجارتی خسارہ بڑھنے کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔ توانائی ‘ ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے کی وجہ سے مشینری زیادہ درآمد ہوئی ہے۔ موجودہ حکومت 2018ء میں مجموعی قومی پیداوار کا 5.7 فیصد ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔ سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے او راس میں 74 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 4 سالوں کے دوران جی ڈی پی کی شر ح 4 فیصد رہی اور جی ڈی پی کا 8 سالہ ریکارڈ بھی قائم کیا اور یہ 4 فیصد سے زیادہ رہی۔ ملک میں میکرو معاشی استحکام حاصل ہوا ۔ قبل ازیں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی مارکیٹوں تک رسائی کی وجہ سے 3 سال میں برآمدات میں 78 فیصد اضافہ ہوا ۔ کھاد کی درآمد میں کمی آئی۔ سٹاک مارکیٹ میں نمایاں کارکردگی رہی۔
خبرنامہ
ملک میں توانائی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے