ملک میں جمہوری عمل کے استحکام کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے ، مائزہ حمید
اسلام آباد(ملت آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری عمل کے استحکام کیلئے مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ہفتہ کو ریڈیو پاکستان سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اقتصادی اور جمہوری استحکام موجودہ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام کے استحکام کیلئے انتخابات کا مقررہ وقت پرہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا کا فرض ہے کہ وہ حکومت کی کامیابیوں اور مثبت کردار کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ مائزہ حمید نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابات نہ ہونے کے حوالہ سے پھیلائی جانے والی افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصرجمہوری عمل کو ڈی ریل کرنے کی مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں لیکن انہیں کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔