خبرنامہ

ملک میں دو دن افراتفری کی صورتحال رہی: مریم اورنگزیب

ملک میں دو دن افراتفری کی صورتحال رہی: مریم اورنگزیب
اسلام آباد:(ملت آن لائن) مریم اورنگزیب نے کہا دھرنا ختم ہونے پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام نے سکھ کا سانس لیا، اب ہمیں آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ ملک ایسے حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا ملک میں افراتفری اور انتشار کا خاتمہ ہو گیا، جو حالات دیکھے وہ افسوسناک تھے۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک ترقی کر رہا تھا اور نوازشریف کو نا اہل کر دیا گیا، ملکی سلامتی اور قومی مفاد میں قربانیاں بھی دینا پڑیں، ایسی ہی صورتحال میں وزیر قانون کو مستفعی ہونا پڑا۔ ان کا کہنا تھا 2013 میں میاں نوازشریف نے جب حکومت سنبھالی تو حالات کیا تھے، اقتدار سنبھالنے سے نیب ریفرنسز تک ایک افسوسناک قسط ہے۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کو ختم کر کے ترقی کرتے ملک میں ایسی صورتحال افسوسناک ہے۔