اوکاڑہ (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیرمملکت برائے بجلی پانی چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ ملک میں سیاسی فسادی زیادہ ہیں جو ملک کی ترقی کوہضم نہیں کر پا ررہے ہیں وہ چا ہتے ہیں کہ ملک میں افرا تفری پھیلی رہے اور امن نہ رہے عمران خان اور اُسکے حواریوں کو نواز فو بیا ہو گیا ہے اُن کو ہر طرف نواز شریف اور انکی کارکردگی سونے نہیں دیتی سی پیک کا منصوبہ ملک کی تا ریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور اِس سے ملک کوانتہاہ سے زیادہ فا ئدہ ہو گا یہ منصوبہ ملک کی ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ملک دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان میں آمن ہو۔وہ مسلم لیگ (ن) یو تھ ونگ سٹی صدر محمد اکبر خان ،چوہدری عمار اجمل کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ردالفسادکی کا میا بی سے ملک میں امن اور بھائی چارے کی فضا قا ئم ہو گی ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ اِنشا اللہ 2018ء کا سال بجلی کے خاتمے کا سال ہو گا اور آئندہ الیکشن بھی مسلم لیگ (ن)ہی کا میاب ہو گی دھرنے والے منہ دیکھتے رہ جا ئیں گے اور نوز شریف پھر عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو جا ئیں گے ۔
خبرنامہ
ملک میں سیاسی فسادی زیادہ ہیں جو ملک کی ترقی کوہضم نہیں کر پا ررہے ، عابد شیر علی
