خبرنامہ

ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں، احسن اقبال

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہےکہ ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں اور میں اس امکان کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔ احسن اقبال نے کہا کہ اِس وقت پاکستان میں مارشل لاء لگانا ملک توڑنے کے مترادف ہوگا اور پاکستان کا کوئی بھی محب وطن پاکستان توڑنے کے فارمولے پر عمل نہیں کرسکتا۔ احسن اقبال نے کہا کہ فوجی قیادت واضح طو رپر یہ کہہ چکی ہے کہ ہم آئین و جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں موجود کچھ لابیز مارشل لاء کی خواہش مند ہوسکتی ہیں جو پاکستان کو ناکام ریاست قرار دلواکر پاکستان کو ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنا چاہتی ہیں۔