اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک کوغیرمستحکم کرنیوالوں سے کو ئی نرمی نہیں برتیں گے،کلبھوشن کوسزائے موت قانون کے مطابق ہے، کلبھوشن کوسزاسازشی عناصرکیلئے وارننگ ہے،بھارتی حکومت کلبھوشن یادیوکی سرپرستی کررہی تھی۔پیر کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دیئے جانے کے رد عمل میں خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھوشن کوسزاسازشی عناصرکیلئے وارننگ ہے،بھارتی حکومت کلبھوشن یادیوکی سرپرستی کررہی تھی،ملک کوغیرمستحکم کرنیوالوں سے کو ئی نرمی نہیں برتیں گے۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کوسزائے موت قانون کے مطابق ہے،کلبھوشن نے پا کستان میں کارروائیوں کااعتراف کیا۔
خبرنامہ
ملک کوغیرمستحکم کرنیوالوں سے کو ئی نرمی نہیں برتیں گے
