سانگلہ ہل (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کے لیے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے،حکومت پاک فوج کے اپریشن ردالفسادکی کامیابی کے لیے ہر قدم پر ساتھ ہے،پاکستان ترقی کی منازل پر گامزن ہو چکا ہے،مخالفین کو مفاداتی جنگ کی بجائے ملک کی بقاء کے لیے کام کرنا چاہیے،مفاداتی مخالفین کے پیٹ میں اٹھنے والے بے جا مروڑکا علاج توحکیم لقمان کے پاس بھی نہیں،ناموس رسالت پر سمجھوتانا ممکن ہے،سوشل میڈیافیس بک پر گستاخانہ مواد کوروکنے کے لیے اوآئی سی کے پلیٹ فارم سے قانون کو پوری طرح حرکت میں لایا جائے گا،23مارچ 1940کو قرارداد پاکستان قیامت تک مسلمانوں کے لیے عظیم کارنامہ ہے،وہ سانگلہ ہل کے میلاد چوک میں 23مارچ کے حوالے سے منعقدہ ورکر زکنویشن سے خطاب کر رہے تھے،اس موقعہ پر انہوں نے مخالفین کا نام لیے بغیرکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہماری شرافت کی سیاست کو کمزوری سمجھنے والوں کودماغی معائنہ کی ضرورت ہے،این اے 135کو فتح کرنے کارونا رونے والوں کا خواب کبھی پورانہیں ہو گا،انہوں نے کہاکہ اجب بات ہے کہ ہمارے ہی ہاتھوں سے تراشے ہوئے پتھر آج بت خانہ میں بھگوان بنے بیٹھے ہیں،واضع کرتا ہوں کہ ہم سے ٹکراؤگے تو جیو گے کیسے کالیا،انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کی طرف سے پانامہ کیس پر حکومت کے اثراندازہونے کے زہریلے پروپیگنڈے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،حکومت عدلیہ کے ہر فیصلے کا احترام کرتی ہے ،مخالفین کو پانامہ کیس کافیصلہ آنے تک اپی چونچیں بند رکھنی چاہیں۔
خبرنامہ
ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کے لیے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے،برجیس طاہر
