اسلام آباد(ملت + آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے،حکومت ملک میں آزادمیڈیا کی ترقی کیلئے سہولتوں کی فراہمی جاری رکھے گی،پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے جدید تکنیک اپنائی جائے،تشہیر کیلئے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کو بھی استعمال کیا جائے۔وہ جمعہ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی )کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں،اس موقع پر وزیر مملکت نے پی آئی ڈی میں وزارت اطلاعات کے حکام سے ملاقات کی اور پی آئی ڈی کے کام کرنے سے متعلق ایک اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں سیکرٹری وزارت اطلاعات ، پریس انفارمیشن افسر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے،اجلاس میں راؤتحسین نے وزیر مملکت کو محکمے کے کام کرنے کے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی،اس موقع پر وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے،حکومت ملک میں آزادمیڈیا کی ترقی کیلئے سہولتوں کی فراہمی جاری رکھے گی،ْپی آئی ڈی کارکردگی کے پلان کے مطابق شفافیت یقینی بنائے،پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے جدید تکنیک اپنائی جائے،تشہیر کیلئے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کو بھی استعمال کیا جائے ۔اجلاس میں افسروں نے پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی میں درپیش چیلنجوں سے وزیر مملکت کو آگاہ کیا۔وزیر مملکت نے پی آئی ڈی افسروں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
خبرنامہ
موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے: مریم اورنگزیب
