خبرنامہ

موجودہ حکومت سی پیک کے ثمرات بنیادی سطح تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقعوں میں اضافہ ہوا ہے، حکام سی پیک سیکرٹریٹ

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) موجودہ حکومت سی پیک کے ثمرات بنیادی سطح تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے جو چین اور پاکستان کے درمیان ایک مثالی منصوبہ ہے، پاکستان میں بھرپور طریقے سے سرمایہ کاری کو فروغ دیاجا رہا ہے، چین کے تعاون کا محور پاکستان کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا اور اس کی برآمدات پر مبنی صنعتوں کو فروغ دینا ہے، پاکستان کو چین سے اعلیٰ معیاری اور جدید صنعتی ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی جاری رکھیں گے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقعوں میں اضافہ ہوا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کی 6 راہداریوں میں سے ایک اہم اقتصادی راہداری ہے۔ سی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستان میں 56 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کررہاہے۔ چینی 34 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان میں توانائی کے حوالے سے شروع کئے گئے بیشترمنصوبوں پرخرچ کررہاہے اوران منصوبوں میں اکثر تکمیل کے مرحلے کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔ حکام کے مطابق سی پیک کے تحت 22 ارب ڈالرکی رقم بنیادی ڈھانچے اوردیگرمنصوبوں کے لیئے مخصوص کی گئی ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھرمیں 9 اقتصادی رونز قائم کئے جائیں گے۔ سی پیک کی وجہ سے ملک میں روزگار کے نئے مواقعوں میں اضافہ ہورہاہے۔ چین پاکستان راہداری منصوبے کے تحت چین کے شہرکاشغرسے گوادر تک شاہراہ کی تکمیل سے خطے کی تقدیربدل جائے گی۔ چین پاکستان اقتصادی رہداری سے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں نمایاں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔