کراچی (ملت + آئی این پی) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں بحر ہند کی سکیورٹی اہمیت اختیار کرگئی ہے،بحر ہند میں قزاقی،انسانی سمگلنگ اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے،سی یپک پاکستان سمیت پورے خطے کیلئے انتہائی اہم ہے،سمندری راستوں پر تجارت کے فروغ کیلئے امن ضروری ہے،مستقبل میں سمندری راستوں کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا،امن مشقوں کے انعقاد پر پاک بحریہ مبارکباد کی مستحق ہے۔پیر کو ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ امن 2017مشقوں کا بھرپور انداز سے انعقاد قابل اطمینان ہے،موجودہ دور میں بحر ہند کی سکیورٹی اہمیت اختیار کرگئی ہے،بحر ہند میں عالمی سمندری تجارت میں اضافہ ہوا ہے،بحر ہند میں قزاقی،انسانی سمگلنگ اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ چینلجز سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی ہی وقت کی اہم ضرورت ہے،مستقبل میں سمندری راستوں کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا،سی یپک پاکستان سمیت پورے خطے کیلئے انتہائی اہم ہے،سمندری راستوں پر تجارت کے فروغ کیلئے امن ضروری ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ کانفرنس سے میری ٹائم سکیورٹی سے متعلق وسائل کے حل میں مدد ملے گی،کانفرنس میں پیش کی گئی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے،امن مشقوں کے انعقاد پر پاک بحریہ مبارکباد کی مستحق ہے۔۔۔۔(خ م)
خبرنامہ
موجودہ دور میں بحر ہند کی سکیورٹی اہمیت اختیار کرگئی: خواجہ آصف
