راستہ بند ہونے پر دونوں افسران متبادل راستہ تلاش کر رہے تھے کہ اندھیرے کی وجہ سے کھائی میں گر گئے ،آئی ایس پی آر..راولپنڈی( آئی این پی ) موٹروے پر حادثے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید اور میجر جلال شدید زخمی ہوگئے ۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق موٹروے پر حادثے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید اور میجر جلال شدید زخمی ہوگئے۔فوجی افسران راولپنڈی سے نوشہرہ کانوائے میں جا رہے تھے ۔ حادثہ رات آٹھ بجے حضرو کے قریب پیش آیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق راستہ بند ہونے کی وجہ سے دونوں افسران متبادل راستہ تلاش کر رہے تھے کہ اندھیرے کی وجہ سے کھائی میں گر گئے ۔