کراچی (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف نے ہندو برادری کے تہوار ہولی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں ہلکے پھلکے انداز میں مزاح کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی اور ماضی کے معروف گلوکار محمد رفیع کی آواز میں کوئی فرق نہیں ، اگر آپ 10 سال پہلے کہتے کہ بہاروں پھول برساؤ تو میں آپ کو خود یہ گانا گا کر سناتا تو آپ بھی کہتے کہ میری اور رفیع کی آواز میں کوئی فرق نہیں ۔ منگل کو کراچی میں منعقدہ ہولی کی تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ہندو برادری کے رہنما کو وزیر اعظم نے مخاطب کیا اور اپنی آواز کا موازنہ ماضی کے سابق معروف گلوکار محمد رفیع سے کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ 10 سال پہلے کہتے کہ بہارو پھول برساؤ، تو میں آپ کو خود یہ گانا گا کر سنا تا تو پھر آپ بھی کہتے کہ میری اور محمد رفیق کی آواز میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ۔۔۔(رانا)
خبرنامہ
میری اورمحمد رفیع کی آواز میں کوئی فرق نہیں
